Time 07 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
فوٹو: ناصر اقبال فائل

پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے کینیڈا کے ایلیوٹ ہنٹ کو شکست دی۔کیندین پلیئر کیخلاف ناصر کی جیت کا اسکور 4-11، 5-11، 11-7 اور 4-11 رہا۔

سٹی آف شیپرٹن اوپن میں ناصر اقبال سیکنڈ سیڈ پلیئر ہیں۔

3 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں ناصر کا مقابلہ فرانس کے میٹیو کوراویٹ سے ہوگا۔

مزید خبریں :