Time 07 جولائی ، 2024
کھیل

سچن ٹنڈولکر ومبلڈن چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے پہنچ گئے

سچن ٹنڈولکر ومبلڈن چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے پہنچ گئے
فوٹو: فائل

لندن: سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر ومبلڈن چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے پہنچ گئے۔

سابق بھارتی کپتان نے رائل باکس میں ومبلڈن ٹینس کے میچز دیکھے، آن فیلڈ اناؤنسر نے سچن ٹنڈولکر کا تعارف ورلڈ کپ ونر کے طور پر کرایا۔

سچن کی موجودگی کے اعلان پر ٹینس فینز نے داد دی ، ٹنڈولکر نے بھی کھڑے ہوکر سب کا شکریہ ادا کیا۔

انگلش کرکٹرز بین اسٹوکس، جو روٹ اور جوز بٹلر بھی ہفتے کو ومبلڈن کے میچز دیکھنے پہنچے۔

اس موقع پر سچن ٹنڈولکر کی ٹینس اسٹار راجر فیڈرر سے بھی ملاقات ہوئی۔

مزید خبریں :