Time 07 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں بارشیں کب سے ہونگی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم کیسا رہیگا؟

کراچی میں بارشیں کب سے ہونگی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم کیسا رہیگا؟
کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار__فوٹو: فائل

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ شہرِ قائد کے شمال مشرقی اطراف میں آج تھنڈر سیل کی تشکیل ممکن ہے، اس وقت شہر میں مغربی سمت سے17کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں :