07 جولائی ، 2024
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کر گئی۔
اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن بیٹی کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی، پیٹ میں قینچی کی وجہ سے بیٹی کو انفیکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا۔
پولیس نے اہلخانہ کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس سے مذاکرات کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کر دیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ایکسرے رپورٹ میں قینچی پیٹ میں موجود تھی، 5 روز علاج جاری رہا،انفیکشن پھیلنے کی وجہ سےلڑکی فوت ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثا نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات کی روشی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔