Time 07 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان کے عشعب کینسو اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے عشعب کینسو اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
فوٹو: رپورٹر

پاکستان کے عشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

عشعب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 8-11، 6-11 اور 11-13 رہا۔

امریکا میں جاری اس 9 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل پاک اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان ہو گا۔

تھرڈ سیڈ عشعب عرفان فائنل میں 4 سیڈ بھارت کے ویر چوٹھرانی سے مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں :