Time 07 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

4 ہزار سال پرانی گمشدہ تہذیب دریافت

4 ہزار سال پرانی گمشدہ تہذیب دریافت
اس بارے میں ایک تحقیق میں بتایا گیا / فوٹو بشکریہ José Miguel Pérez-Gómez

آثار قدیمہ کے ماہرین نے ایک ایسی گمشدہ تہذیب کے شواہد دریافت کیے ہیں جو ہزاروں سال قبل جنوبی امریکا سے تعلق رکھتی تھی۔

وینزویلا کی ایک پہاڑی میں قدیم خاکوں یا ڈرائنگز کو دریافت کیا گیا جن میں مختلف رنگوں سے پتوں اور دیگر اشیا کو بنایا گیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اس سے قبل ہونے والے تحقیقی کام میں کبھی بھی اس خطے میں انسانی سرگرمیوں کے آثار دریافت نہیں ہوئے تھے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ایک نامعلوم تہذیب یہاں سرگرم تھی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نئی دریافت شدہ تہذیب دیگر تہذیبوں سے مختلف محسوس ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے رنگوں کے ذریعے اپنے خیالات کی عکاسی کی ہے۔

یہ خاکے وینزویلا کے Canaima نیشنل پارک کی ایک پہاڑی میں دریافت کیے گئے۔

4 ہزار سال پرانی گمشدہ تہذیب دریافت
یہ وہ پہاڑی ہے / فوٹو بشکریہ José Miguel Pérez-Gómez

محققین نے بتایا کہ ہم نے ایک شکاریوں کے گروپ کی ایک نئی ثقافت کے آثار دیکھے ہیں جو ممکنہ طور پر 4 ہزار سال سے زیادہ پرانے ہیں۔

جرنل راک آرٹ ریسرچ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ان افراد کی جانب سے سرخ اور نارنجی رنگوں کو خاکے بنانے کے لیے استعمال کیا گیا

کچھ خاکوں سے کامیاب شکار کا عندیہ ملتا ہے۔

4 ہزار سال پرانی گمشدہ تہذیب دریافت
وہاں ملنے والے خاکے / فوٹو بشکریہ José Miguel Pérez-Gómez

البتہ ان تصاویر کے مطلب سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

محققین نے بتایا کہ اس سے قبل برازیلین سرحد کے قریب اس طرح کے چٹانی خاکے دستیاب ہوچکے ہیں جو لگ بھگ 4 ہزار سال پرانے ہیں مگر نئے خاکے زیادہ پرانے محسوس ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دریافت حیران کن ہے کیونکہ ہمیں اس کا پہلے علم نہیں تھا اور کبھی بھی اس خطے کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی تھی۔

4 ہزار سال پرانی گمشدہ تہذیب دریافت
ماہرین کے خیال میں شکاریوں کے کسی گروپ نے یہ خاکے بنائے / فوٹو بشکریہ José Miguel Pérez-Gómez

ان کا کہنا تھا کہ یہ خاکے پیدائش، بیماریوں یا شکار وغیرہ کی عکاسی کرتے ہیں اور بظاہر مذہبی روایات کا حصہ لگتے ہیں۔

وہاں ہتھروں کے اوزار بھی دریافت ہوئے ہیں جو ممکنہ طور پر ان خاکوں کی تیاری کے لیے استعمال ہوئے۔

4 ہزار سال پرانی گمشدہ تہذیب دریافت
ابھی وہاں تحقیق جاری ہے / فوٹو بشکریہ José Miguel Pérez-Gómez

محققین کے مطابق تمام شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ وہاں ایک گمشدہ تہذیب سے تعلق رکھنے والے افراد بستے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نیشنل پارک کافی پڑا ہے اور توقع ہے کہ وہاں اس تہذیب کے مزید شواہد اور خاکے دریافت ہوں۔

مزید خبریں :