Time 07 جولائی ، 2024
کاروبار

بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی سر اُٹھانے لگا

بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی سر اُٹھانے لگا
فوٹو: فائل

بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی سر اُٹھانے لگا ہے، پیک دودھ کے بعد مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں یکمشت 37 روپے کا اضافہ  ہوا ہے اور گوشت 421 روپے کلو ہوگیا ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت 284 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہےکہ ٹیکسوں میں اضافےکی وجہ سے مرغی مہنگی ہوئی  ہے۔

ادھرپشاور میں ایک ہفتے میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

20 کلو فائن آٹے کی قیمت 1800 روپے سے بڑھ کر 2200 روپے ہوگئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم مارکیٹ میں نہ آنے کی وجہ سے آٹا مہنگا ہو رہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں ٹماٹر کم آنے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

مزید خبریں :