Time 08 جولائی ، 2024
کھیل

ویرات کوہلی کی کونسی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا؟

ویرات کوہلی کی کونسی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا؟
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی کرکٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی حکمرانی جاری ہے اور  انہوں نے میدان سے باہر بھی ریکارڈ بنا دیے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر  ٹیم کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

اس پوسٹ میں ویرات کوہلی نے لکھا کہ 'اس سے بہتر دن کا خواب  نہیں دیکھا جا سکتا، خدا عظیم ہے اور میں شکر گزاری میں سر جھکاتا ہوں۔ ہم نے آخر کار کر دکھایا'۔

ویرات کوہلی کی اس انسٹا پوسٹ کو فینز کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور اسے اب تک 2 کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں۔

کوہلی کی اس پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کی انسٹاگرام پوسٹ کو 2 کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں۔

اس سے قبل سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والی بھارتی انسٹاگرام پوسٹ بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے اعلان  کی تھی۔

اس کے علاوہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پوسٹ پر 2 کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے پانچویں ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت ہیں جن کی فالوورز کی تعداد 270 ملین ہیں۔

مزید خبریں :