Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی کی اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس بند

کراچی شہر کی متعدد سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس بند ہونے کے سبب اندھیرا چھایا ہوا ہے۔

کراچی کی اہم سڑکیں شاہراہ قائدین، ایم اےجناح روڈ اور  ریگل چوک پرکھمبوں سےلائٹیں غائب ہیں۔

ضلع جنوبی کی کئی سڑکوں پرلائٹیں ٹوٹی ہوئی ہیں جبن کہ سندھ اسمبلی سےایک کلو میٹر دور اکبر روڈ پربھی لائٹیں نہیں جل رہیں۔

اس کے علاوہ ناظم آباد،لیاری،کیماڑی،بلدیہ،اورنگی میں بھی سڑکوں کی لائٹیں بند ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ بند لائٹوں کے باعث جرائم اور حادثات میں اضافہ ہورہاہے۔

مزید خبریں :