Time 08 جولائی ، 2024
کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کون کریگا؟ بی سی سی آئی نے اعلان کردیا

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کون کریگا؟ بی سی سی آئی نے اعلان کردیا
مجھے بھروسہ ہے کہ ان کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا: جے شاہ—فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے، مجھے بھروسہ ہے کہ روہت شرماکی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔ 

جے شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 3 بڑے فائنل کھیلے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

مزید خبریں :