Time 08 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور کو پہلا چیک کتنے کا ملا تھا اور انہوں نے اس کا کیا کیا تھا؟

رنبیر کپور کو  پہلا چیک کتنے کا ملا تھا اور انہوں نے اس کا کیا کیا تھا؟
رنبیر کپور نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم گرانت کیا تھا ، اس فلم میں رنبیر نے والد رشی کے ہمراہ معاون کردار ادا کیا تھا/فوٹوفائل

بھارتی میڈیا پر بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے فلمی کیرئیر کے پہلے چیک کی رقم سے متعلق معلومات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رنبیر کپور نے بتایا تھا کہ انھوں نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم گرانت سے کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے والد رشی کپور کے ہمراہ معاون اداکار کا کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پریم گرانت کو رنبیر کپور کے انکل راجیو کپور نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ رنبیر کو فلم میں نبھائے گئے چھوٹے سے کردار کیلئے 250 بھارتی روپے کا چیک دیا گیا تھا۔

رنبیر کا کہنا تھا کہ اس چیک کو انھوں نے اچھے بیٹے کی طرح والدہ کے قدموں میں جاکر رکھ دیا تھا جس سے ان کی والدہ کی آنکھیں نم ہو گئی تھیں۔

رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس لمحے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں :