Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

پنجاب حکومت کا 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کا فیصلہ
حکومت پنجاب 10 فیصد ادائیگی پر صارفین کو سولر پینل فراہم کرے گی، لاگت کا 90 فیصد حکومت پنجاب ادا کرے گی: اعلامیہ— فوٹو:فائل

حکومت پنجاب نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے منصوبے کی منظوری دے دی اور کابینہ سے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری لینے کے لیے کل اجلاس بلوالیا۔

اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی اور 10 فیصد ادائیگی پر صارفین کو سولر پینل فراہم کرے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سولر پینلز پانچ سال کی آسان اقساط پرصارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کےاثرات سےعوام کوبچانےکی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :