Time 09 جولائی ، 2024
کھیل

ویڈیو: سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ومبلڈن میں تماشائیوں پر برہم

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ومبلڈن میں تماشائیوں پر برہم ہوگئے۔

میچ کے دوران حریف ہولگر رُونے کے سپورٹرز ان کا نام پکارتے رہے لیکن جوکووچ ہولگر رُونے کے نعروں کو اپنے خلاف سمجھ بیٹھے۔

میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ رُونے کے فینز بہانے سے ان کی توہین کررہے تھے، وہ 20 سال سے ٹینس کھیل رہے ہیں، انہیں پتا ہے یہ سب کیسے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ 7 مرتبہ ومبلڈن کے فاتح رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :