Time 09 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’ہزاروں دعوت نامے منسوخ کیے‘، جوہی چاولہ نے اپنی شادی خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

’ہزاروں دعوت نامے منسوخ کیے‘، جوہی چاولہ نے اپنی شادی خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
جوہی چاولہ نے 1995 میں بھارتی صنعت کار جے مہتا سے شادی کی تھی جن سے اب ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بھارتی صنعت کار  جے مہتا سے شادی کو خفیہ رکھنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

جوہی چاولہ نے 1995 میں بھارتی صنعت کار جے مہتا سے شادی کی تھی جن سے اب  ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے  اپنی شادی کا ذکر کرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ’  شادی کے وقت میرا کیرئیر عروج پر تھا، ایک سال قبل میں نے اپنی ماں کو کھودیا تھا اور مجھے لگتا تھا کہ شادی کے بعد میرا کیرئیر بھی ختم ہوجائے گا، مجھے نہیں سمجھ آرہا تھا کہ کیا کروں اور پھر ایک روز میں ساس کو ساری صورتحال بتاتے ہوئے روپڑی جس پر انہوں نے مجھے تسلی دی ‘۔

اداکارہ نے  بتایا کہ اس وقت ہماری شادی کے لیے کم و بیش 2 ہزار مہمانوں کو دعوت نامے بھیجے جاچکے  تھے  لیکن میری ساس نے  سب لوگوں  سے کہا کہ شادی ابھی نہیں ہورہی۔

جوہی چاولہ نے کہا کہ اس کے بعد جے مہتا کی والدہ نے اپنے پورے خاندان کو ایک بڑی شادی کی تقریب کے بجائے چند قریبی مہمانوں اور دوستوں پر مشتمل تقریب کیلئے راضی کرلیا اور یوں ہماری  شادی ہزاروں لوگوں سے خفیہ رکھی گئی۔

مزید خبریں :