Time 09 جولائی ، 2024
پاکستان

ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے،کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں آتی، انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں: صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ  ایگروفارم، ایگرو  انڈسٹری مستقبل ہے، کچھ دوستوں کوسمجھ نہیں آتی، وہ انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔

لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  ایگروفارم، ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، بڑے زمینداروں پر انکم ٹیکس لگےگا، آئی ایم ایف کی شرط ہے، ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ آزادی صحافت کے ساتھ ہیں، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، دنیا کے سامنے اپنی بات رکھی جاسکتی ہے، لیکن اس میں بھی گروپنگ نظر آرہی ہے،گروپ بنا کر کسی مقصدکے لیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہیں، ان پر جتنی تنقید ہوئی شاید ہی کسی اور  پر ہوئی ہو۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ  زندگی میں ہرقسم کی آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے، آج محترمہ فاطمہ جناح کی ولادت کا دن ہے، ان کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی مضبوط لابی مسلم دنیا میں تقسیم لانےکے لیے اپنی طرف سے پرسپشن بنانا چاہتی ہے،  ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا لے جائےگا۔

مزید خبریں :