پاکستان

افغان شہریوں کی پاکستان آمد و روانگی سے متعلق نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ

افغان شہریوں کی پاکستان آمد و روانگی سے متعلق نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ
رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملےگا اور اس فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملے گی: ذرائع— فوٹو:فائل

وزارت داخلہ کی جانب سے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیاطریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی اوآر) کارڈ اور افغان سیٹیزن کارڈ (اے سی سی) طورخم بارڈرپر ایف آئی اے اپنی تحویل میں لےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملےگا اور اس فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملےگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کےکارڈ پنچ کرکے ایف آئی اے اپنی تحویل میں رکھےگی، ایف آئی اےکی تحویل میں لیے گئے کارڈ نادرا مستقل بلاک کردےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ کارڈ ایک بارپنچ ہوگیا یا ایف آئی اے کی تحویل میں آیا تو واپس نہیں کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق نئے طریقے کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو مؤثربناناہے۔

مزید خبریں :