Time 10 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا
دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا۔

دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اس کے علاوہ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کیا۔

چاروں کوہ پیما منگل کو  پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے6  بجے نانگا پربت سمٹ پر پہنچے۔

سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مزید کوہ پیما اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیما اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند چوٹی ہے۔ 

مزید خبریں :