Time 10 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

3 دن تک گٹر میں پھنسے رہنے والا شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

3 دن تک گٹر میں پھنسے رہنے والا شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
فوٹو: انتونیو

میکسیکو میں 3 دن تک گٹر لائن میں پھنسے رہنے والا شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ میکسیکو کے شہر لیون میں پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتونیو نامی شخص شہر کی سرنگوں کی تلاش میں قریبی دریا سے نکاسی آب کی بڑی گٹر لائن میں داخل ہوا اور پھر راستہ بھولنے کی وجہ سے  پھنس گیا۔

 انتونیو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے 3 دن تک زیر زمین گٹر لائن میں پھنسا رہا ،اس دوران اس نے چیخ ، چیخ کر کافی مدد مانگی کہ اوپر سڑک پر چلتے افراد میں سے کوئی اس کی آواز سن لے۔ 

3 دن تک مسلسل گٹر لائن میں بھوکا پیاسا رہنے کے باوجود انتونیو نے ہمت نہیں ہاری اور وہ مدد کے لیے آواز لگاتا رہا۔

خوش قسمتی سے سٹرک پر چلتی ایک خاتون نے گٹر کے ڈھکن کے سوراخ میں سے انتونیو کی آواز سنی اور اسے تلاش کرنے کی کوشش کی، خاتون نے حکام کو بھی خبر دی جس کے بعد انہوں نے بھوکے پیاسے شخص کو 3 دن بعد ریسکیو کرلیا۔ 

مزید خبریں :