Time 10 جولائی ، 2024
پاکستان

آج سے 16 جولائی کے دوران ملک میں بارشوں کا امکان

آج سے 16 جولائی کے دوران ملک میں بارشوں کا امکان
آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو بارشوں کا سبب بنیں گی: محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل

آج سے 16 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب اورکشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو بارشوں کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 11 سے 15 جولائی کے دوران خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان جب کہ 12 سے 14جولائی کے دوران بلوچستان کے بعض مقامات بر بادل برس سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 12 اور 13 جولائی کو سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :