Time 10 جولائی ، 2024
کاروبار

ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فلور ملز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا

ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فلور ملز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا
11جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردیں گے، اگر یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا: چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو

لاہور: ایف بی آر اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہےکہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج ملک بھر میں فلور ملز کی ہڑتال ہوگی، فلار ملز آج گندم کی دھلائی بند کردیں گی اور جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں، ٹیکس اکٹھا کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں، 600 فلور ملز مالکان نے گزشتہ دنوں اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظورکی تھی، 11جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردیں گے، اگر یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔

مزید خبریں :