Time 10 جولائی ، 2024
پاکستان

سی ٹی ڈی کراچی کا محرم الحرام میں جلوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کراچی کا محرم الحرام میں جلوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
فوٹو: فائل

کاؤنٹر ٹیررازم  ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے  محرم الحرام میں جلوس پر خودکش حملے کا منصوبہ  ناکام  بنانے کا  دعویٰ کیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم شعیب درہ آدم خیل میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا، گرفتار ملزم کے سرپر 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم نے خیبر ایجنسی میں کوئلے کی کان کے 16 مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم سے کلاشنکوف، دستی بم، بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم اغوا برائے تاوان اور فوجی قافلوں پر حملے میں ملوث ہے، ملزم کا بیٹا ذکا اللہ فوج سے مقابلےمیں مارا جاچکا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم محرم الحرام میں جلوس پرخودکش حملہ کراناچاہتا تھا۔

مزید خبریں :