Time 10 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ اروشی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، فریکچر ہوگیا

بھارتی اداکارہ اروشی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، فریکچر ہوگیا
اداکارہ کو حیدر آباد کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا اور وہ زیر علاج ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں اور فریکچر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں مقامی تیلگو فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن مناظر کی فلمبندی کراتے ہوئے اروشی زخمی ہوگئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو حیدر آباد کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا اور وہ زیر علاج ہیں۔

اداکارہ کی ٹیم نے بھی ان کے زخمی ہونے اور اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی اور کہاکہ ان کا خطرناک فریکچر ہوا ہے تاہم ٹیم کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

خیال رہے کہ ماڈل گرل اروشی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

مزید خبریں :