11 جولائی ، 2024
پشاور ائیرپورٹ پر سعودی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آگ لگ گئی۔
لینڈنگ کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ گئیر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھیں اور پائلٹ کو لینڈنگ گئیر سے دھواں اور چنگاری نکلنے سے آگاہ کیا۔
سول ایوی ایشن اور ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو مطلع کیا جس کے بعد فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گئیر میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثہ سے بچا لیا۔
واقعے کے بعد جہاز میں سوار تمام 276 مسافر اور عملے کے 21 ارکان کو انفلیٹبل سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔