Time 11 جولائی ، 2024
کاروبار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپےکا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپےکا اضافہ
دس گرام سونےکا بھاؤ 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہے، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن/فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 382 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مزید خبریں :