Time 11 جولائی ، 2024
کاروبار

ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے
فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر  14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 1.56 کروڑ ڈالر اضافے سے 9 ارب 40 کروڑ  ڈالر رہے جبکہ  کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.61 کروڑ  ڈالر  اضافے سے 5 ارب 23  کروڑ  ڈالر  رہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5 جولائی کو ختم ہونے والے  ہفتے میں 7 کروڑ 17 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :