Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

باجوڑ ضمنی الیکشن: تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا

باجوڑ ضمنی الیکشن: تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ  آگیا
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22  باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تمام 91  پولنگ  اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کےنثار باز 11 ہزار926 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ہیں۔

آزاد امیدوار نجیب اللہ خان10 ہزار 622 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ جماعت اسلامی کے عابد خان 10 ہزار 593 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے اور سنی اتحاد کونسل کے راحت اللہ 7 ہزار 146 ووٹ لےکر چوتھے نمبر پر آئے۔

خیال رہے کہ باجوڑ  پی کے 22 میں ضمنی انتخاب کے لیے آج ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔

آزاد حیثیت سےمنتخب رکن اسمبلی مبارک زیب نے پی کے22 کی نشست خالی کی تھی۔

مزید خبریں :