Time 12 جولائی ، 2024
کھیل

صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر
فوٹو: صاحبزازہ فرحان فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا ہے، وہ دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان ٹیم بنگلا دیش اے کے خلاف 2چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔ 

دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہفتے کی علی الصبح پونے 3 بجے براستہ دبئی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی۔

مزید خبریں :