Time 12 جولائی ، 2024
دنیا

جمہوریہ چیک: جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے چڑیا گھر میں برف کے ڈھیر لگا دیے گئے

جمہوریہ چیک: جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے چڑیا گھر میں برف کے ڈھیر لگا دیے گئے
فوٹو: اے ایف پی

یورپی ملکی جمہوریہ چیک  ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، عوام کے ساتھ جانور بھی ہیٹ ویو سے پریشان ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمہوریہ چیک کو گزشتہ کئی دنوں سے  گرمی کی لہر کا سامنا ہے جہاں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

انسان تو گھروں اور دفاتر میں ائیر کنڈیشنز کے نیچے بیٹھ کر گرمی سے بچ رہے ہیں لیکن دوسری جانب جانوروں کو اس  گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کے ایک چڑیا گھر کے حکام نے جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے  چڑیا گھر میں 10 ٹن برف کے  مختلف ڈھیر لگا دیے۔

برفانی ریچھ، ہاتھی، طوطے اور دیگر جانور برف پر لوٹ پوٹ ہوکر گرمی کو دور بھگا رہے ہیں۔  

مزید خبریں :