Time 12 جولائی ، 2024
کاروبار

ملک میں گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد

ملک میں گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد
گندم اور گندم سے تیار مصنوعات آٹا، میدہ اور سوجی کی برآمد پر بھی پابندی ہوگی: وزارت تجارت— فوٹو:فائک

ملک میں گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔

وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت تجارت کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کردی گئی ہیں۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے ذریعے حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کی، اس کے علاوہ گندم اور گندم سے تیار مصنوعات آٹا، میدہ اور سوجی کی برآمد پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید خبریں :