Time 13 جولائی ، 2024
پاکستان

شیخوپورہ : بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ : بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
فوٹو: فائل

شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں بارش سے ایک مکان کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شرقپور کی صدیقیہ کالونی میں بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام  کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کوثر ، بانو،مفیظہ اورعلی رضا جبکہ زخمیوں میں اشبہ ،فاریہ ،افضال ،زاریہ ، عدیل اورشکیل شامل ہیں ۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :