Time 13 جولائی ، 2024
کاروبار

مہنگائی میں مزید اضافہ جاری، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مہنگائی میں مزید اضافہ  جاری، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.11 فیصداضافہ ہوا ہے: وفاقی ادارہ شماریات/ فائل فوٹو

لاہور/ اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 6 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 6.07 فیصد،چکن 16.34 فیصد، تازہ کھلا دودھ 1.37 فیصد، دال چنا 3.47 فیصد، دال مونگ 1.02فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 1.23فیصداضافہ ہوا۔ 

دوسری جانب آلوکی قیمت میں0.86 فیصد، پیاز 1.55فیصد، ٹماٹر19.47 فیصد، انڈے 0.61 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.61 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.11 فیصداضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہوکر 23.33 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :