Time 13 جولائی ، 2024
کھیل

ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما امبانی فیملی کی شادی میں شریک کیوں نہ ہوئے؟

ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما امبانی فیملی کی شادی میں شریک کیوں نہ ہوئے؟
شادی کے روز ممبئی انڈینز کے سابق کپتان روہت شرما نے سینٹر کورٹ میں ومبلڈن کا سیمی فائنل دیکھا، امبانی فیملی کی ممبئی انڈینز کا کپتان روہت شرما کی جگہ ہاردیک پانڈیا کو بنایا گیا تھا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کپتان روہت شرما نے امبانی فیملی کی شادی پر ومبلڈن سیمی فائنل کو ترجیح دی۔

ممبئی میں گزشتہ روز  بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی، رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ، امبانی فیملی کی شادی کی ریسیپشن کنونشن سینٹر میں تھی جس میں بالی وڈ سمیت ہالی وڈ کی بھی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما امبانی فیملی کی شادی میں شریک کیوں نہ ہوئے؟
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

اننت اور رادھیکا کی شادی کی تقریب میں بھارت کے نامور کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی،  تقریب میں شرکت کرنے والے کرکٹرز میں ایم ایس دھونی، گوتم گھمبیر، جسپریت بمرا، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا  اورکے ایل راہول سمیت دیگر شامل تھے۔

ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما امبانی فیملی کی شادی میں شریک کیوں نہ ہوئے؟
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

لیکن اس دوران ممبئی انڈینز کے سابق کپتان روہت شرما نے سینٹر کورٹ میں ومبلڈن کا سیمی فائنل دیکھا۔

 روہت شرما کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے بھی اپنی اسکواش چیمپئن اہلیہ دیپیکا کے ہمراہ سیمی فائنل دیکھا۔

واضح رہے کہ امبانی فیملی کی آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز کا کپتان روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :