13 جولائی ، 2024
اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے تاہم فوری طور پر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی روبکار تو جاری کردی ہےتاہم 5 دیگر کیسز میں روبکار جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں ضمانت پر ہیں، ان کی راولپنڈی میں درج 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اڈیالہ جیل انتطامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی ہے۔