14 جولائی ، 2024
اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ کرکے 14 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غزہ میں جاری بےگھر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں اسرائیلی فوج نے کل سے اب تک مزید ڈیڑھ سو سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے ہیں۔
گزشتہ روز المواصی کیمپ میں 100 سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد حماس نے کہا ہےکہ غزہ میں ہلاکتیں اور تباہی ناقابل برداشت ہیں۔ حماس نے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے نکلنےکا بھی کہہ دیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ المواصی کیمپ پر حملے میں حماس کمانڈر رافع سلامہ شہید ہوا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر محمد ضیف اور رافع سلامہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا جب کہ حماس نے المواصی حملے میں اپنےکسی کمانڈر کی ہلاکت کی تردیدکی ہے۔