15 جولائی ، 2024
معروف بالی وڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ کے بھائی و اداکار امن پریت سنگھ کو پولیس نے منشیات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات استعمال کرنے کے کیس میں امن پریت سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا جن میں 4 غیرملکی بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے محکمہ انسداد منشیات کو خبر ملی کہ 2.6 کلوگرام کوکین فروخت کے لیے حیدرآباد لے جائی جارہی ہے جس پر یہ کارروائی کی گئی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات استعمال کرنے والے 30 افراد کی شناخت کی جن میں امن پریت بھی شامل تھا۔
پولیس کے مطابق تمام ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں اور انہیں طبی معائنے کے بعد کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ یورین ٹیسٹ کٹ میں ملزمان کی جانب سے منشیات کا استعمال ثابت ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے 200 گرام کوکین پکڑی جس کی مالیت 2 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
خیال رہےکہ امن پریت سنگھ کی بہن راکل پریت سنگھ 2021، 2022 اور 2023 میں منشیات کی ترسیل اور استعمال کے حوالے سے پوچھ کچھ کے لیے طلب کیا جاچکا ہے۔