Time 16 جولائی ، 2024
کھیل

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: حمزہ اور عبداللہ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: حمزہ اور عبداللہ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
فوٹو: اسکرین گریب

امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی چیلنج کا خاتمہ ہوگیا۔

پاکستان کے دونوں پلیئرز حمزہ خان اور عبداللہ نواز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ہیوسٹن میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کو کوریا کے جو ینگ نا نے شکست دی۔ 

67 منٹ جاری رہنے والے میچ میں کورین کھلاڑی نے 2-3 سے فتح سمیٹی۔ 

حمزہ خان نے دو صفر کے خسارے کے بعد مقابلہ 2-2  سے برابر کیا لیکن فیصلہ کن گیم میں حمزہ خان پھرتیلے کورین کھلاڑی کے سامنے بے بس رہے۔

 حمزہ کے خلاف جو ینگ کی کامیابی کا اسکور 9-11، 9-11، 11-7، 11-3 اور 5-11 رہا۔

حمزہ خان کے بعد عبداللہ نواز کو بھی کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عبداللہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے شکست دی ۔ ذکریا نے عبداللہ کو باآسانی 33 منٹ میں 3-0 سے ہرادیا۔ ان کی جیت کا اسکور 4-11، 2-11 اور 3-11 رہا۔

مزید خبریں :