16 جولائی ، 2024
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی ایجسنی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کتاب گل نامی پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ کتاب گل کی سزائے موت پر آج ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔