Geo News
Geo News

Time 17 جولائی ، 2024
دنیا

بھارت میں ڈرائیور نے ریلز بناتے ہوئے بس بیل گاڑی پر چڑھا دی، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت میں سرکاری بس ڈرائیور نے سوشل میڈیا کیلئے ریلز (شارٹ ویڈیو) بناتے ہوئے بس بیل گاڑی پر چڑھا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر ہبالی میں بگل کوٹ جانے والی سرکاری بس نے بیل گاڑی کو ٹکر ماردی ۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سوشل میڈیا کیلئے ریلز بنا رہا تھا اور اس دوران بس سڑک پر جاتی بیل گاڑی پر چڑھ دوڑی۔

واقعے میں دونوں بیل موقع پر ہلاک ہوگئے اور بیل گاڑی پر جانے والے کسان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور ریل بنا رہا تھا اور اس دوران آگے جاتے ہوئی بیل گاڑی سے ٹکرا گیا۔