Time 18 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: قانون نافذ کرنیوالے ادارےکی وردی پہن کر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارےکی وردی پہن کر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

جیو نیوز کو موصول سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ وردی پہنا مسلح ڈاکو پکوان سینٹر میں داخل ہوا،  ڈاکو نے شناخت  چھپانےکے لیے سرجیکل ماسک لگایا ہوا تھا، ڈاکو دکان سے موبائل اور کیش سے بھرا بیگ لےگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ پکوان سینٹر میں ڈکیتی کا واقعہ گلشن اقبال 13ڈی میں پیش آیا،  واقعےکی تحقیقات کے لیے ایس پی گلشن اقبال انکوائری افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

پولیس نے پکوان سینٹر کے مالک کا بیان قلمبندکرلیا ہے، حکام کے مطابق  پکوان سینٹر کے مالک کے پاس17 سے18لاکھ روپےکیش تھا۔

 متاثرہ شہری کے بیان کے مطابق یونیفارم پہنا شخص مجھے باہر لےگیا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا،گاڑی میں دو افراد سول کپڑوں میں پہلے سے ہی موجود تھے،کچھ دیر مختلف سڑکوں پر گھمانےکے بعد مجھے چھوڑ دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  شہری نے واقعے سے فوری آگاہ کردیا تھا، مقدمہ درج نہیں کرایا، شہری کا بیان قلمبند کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :