Time 18 جولائی ، 2024
دنیا

بھارت: مظفر نگر میں ٹھیلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو اپنا نام واضح طور پر لکھنےکی ہدایت

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر پولیس نے ٹھیلوں اور  ریسٹورنٹ مالکان کو اپنا نام واضح طور پر لکھنےکی انوکھی ہدایت کردی۔

بھارتی صحافی راجدیپ سر دیسائی کا کہنا ہےکہ یہ اقدام مسلمانوں سےکھانے پینےکی چیزوں کی خریداری روکنےکے لیےکیا گیا ہے۔

یوپی کے سابق وزیراعلیٰ  اکھلیش یادو نے اقدام کو سماجی جرم اور  پرامن ماحول متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

بھارتی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی اس اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :