Time 19 جولائی ، 2024
پاکستان

حیدرآباد، مٹیاری سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

حیدرآباد، مٹیاری سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب
فوٹو: فائل

حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن ساتھ ہی نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں رات گئے طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ، پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

حیدرآباد میں تیز بارش کے بعد  شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ 130 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے لطیف آباد کا بڑا حصہ بھی تاریکی میں ڈوب گیا۔

حیسکو کے فیڈر بند ہونے کے باعث شہر سے نکاس آب کا عمل متاثر ہوگیا ہے۔

اس کے علاہ ضلع مٹیاری میں بھی رات گئے طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور  ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب ٹنڈو آدم ، شہدادپور، سانگھڑ سمیت گردو نواح میں گرچ چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع  ہوگیا اور بجلی معطل ہوگئی۔

سانگھڑ میں بارش کے باعث موٹرسائیکل حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

مزید خبریں :