19 جولائی ، 2024
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے دورہ سری لنکا کے لیے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں سوریا کمار یادیو بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شبمن گل ان کے نائب ہوں گے۔ روہت شرما ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
تجربہ کار بولر جسپریت بمرا کو دورے سری لنکا پر آرام دیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی، دوسرا 28 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2 اگست سے شروع ہوگی۔ دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
دورے سری لنکا کیلئے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سوریا کمار یادیو ، شبمن گل، یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن ، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی ، ارشدیپ سنگھ، خلیل احمد اور محمد سراج شامل ہیں۔
بھارتی ون ڈے اسکواڈ:
ون ڈے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، شبمن گل ، ویرات کوہلی، کے ایل راہول ، رشبھ پنت ، شریاس ائیر، شیوم دوبے، کلدیپ یادیو، محمد سراج، واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، ریان پراگ، اکشر پٹیل، خلیل احمد اور ہرشیت رانا شامل ہیں۔