Time 19 جولائی ، 2024
پاکستان

پنجاب کا انگریز دور کے قانون بدلنے کیلئے وفاق کو سفارشات بھجوانے کا فیصلہ

پنجاب کا انگریز دور کے قانون بدلنے کیلئے وفاق کو سفارشات بھجوانے کا فیصلہ
 سی آر پی سی ، پی پی سی اور سی پی سی تاریخی طور اہم ترین قوانین ہیں جن کی عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بہت اہمیت ہے/ فائل فوٹو

لاہور:  پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 150 سال پرانے کوڈ آف کرمنل پروسیجر(سی آر پی سی)1898، تعزیرات پاکستان ( پی پی سی، سابقہ انڈین پینل کوڈ)1860 اور کوڈ آف سول پروسیجر (سی پی سی) 1908 کو 1973 کے پاکستان کے آئین میں دیئے گئے حقوق کے مطابق نئے سرے سے لکھنے کے لیے سفارشات وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

معتبر ذرائع نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ سی آر پی سی ، پی پی سی اور سی پی سی تاریخی طور اہم ترین قوانین ہیں جن کی عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بہت اہمیت ہے، ان قوانین کو از سر نو لکھنے کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ کنٹونمنٹ ایکٹ 1924کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسے 2002 میں آرڈنینس کی صورت میں دوبارہ بحال کیا گیا، اسی طرح کچھ قوانین 1947 سے بنے تھے جن میں آئے دن اپ گریڈیشن کی جاتی رہی لیکن اب ان قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے میں مسائل آرہے ہیں۔

مزید خبریں :