Time 19 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکارہ سنندا ​​شرما کی نصیبو لال سے ملاقات، زندگی کی محبت قرار دیدیا

بھارتی گلوکارہ سنندا ​​شرما کی نصیبو لال سے ملاقات، زندگی کی محبت قرار دیدیا
سنندا شرما نے حال ہی میں نصیبو لال سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی/ فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی گلوکارہ سنندا ​​شرما نے پاکستان کی سینئر گلوکارہ نصیبو لال کو اپنی زندگی کی محبت قرار دے دیا۔

بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ و اداکارہ سنندا شرما نے حال ہی میں نصیبو لال سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

تصاویر میں سنندا کو سینئر گلوکارہ سے گلے ملتے اور اپنی روایت کے مطابق ہاتھ جوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں نصیبو لال کا صوفی گانا 'جو ہے تیرا لب جائے گا کرکے کوئی بہانہ' کی لائن لکھی اور ساتھ ہی انہوں نے نصیبو لال کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔

واضح رہے کہ سنندا ​​شرما پلے بیک گلوکارہ اور اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے گانے 'بلی آکھ' سے گلوکاری میں قدم رکھا جب کہ سنندا ​​نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 'تیرے نال نچنا' گانے سے کیا۔

ان کے مشہور گانوں میں ممی نو پسند، اڑ دی پھراں، تیرے نال نچنا، دوجی وار پیار جیسے دیگر گانے شامل ہیں۔

مزید خبریں :