19 جولائی ، 2024
سفید تل کا استعمال مختلف پکوانوں میں کیا جاتا ہے لیکن گرم تاثیر کی وجہ سے سردیوں میں سفید تل کا استعمال زیادہ مفید ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں تل جہاں جسمانی طور پر فائدےمند ہے ، وہیں بالوں اور جلد کی خوبصورتی کا راز بھی سفید تلوں میں پوشیدہ ہے۔
بالوں کو لمبا کرے
تل کا تیل بالوں کی نشونما میں جادوئی کردار اداکرتا ہے کیونکہ یہ سر کی جلد پر خون کے دورانیہ کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ سفید تیل میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 بھاری مقدار میں ہوتا ہے جو بالوں کو پتلا ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں گرنے سے بھی بچاتا ہے۔
بالوں کو نرم بنائے
یہ تیل بے جان بالوں میں ایک نئی زندگی لاتا ہے ساتھ ہی روکھے بالوں کو نرم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
اس تیل میں موجود فیٹی ایسڈ کی وجہ سے بالوں کی خشکی ختم ہوتی ہے اور بال چمکدار ہوجاتے ہیں۔
آلودگی سے بچائے
تل کا تیل بالوں کو دھول مٹی اور سورج کی خطرناک روشنی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے بھی بچاتا ہے، جسے بالوں کا سن اسکرین کہا جاتا ہے۔
استعمال کیسے کیا جائے؟
حسب ضرورت تیل کو سر کی جڑوں میں لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور کچھ گھنٹے لگا رہنے دیں اس کے بعد سر کو شیمپو سے اچھی طرح دھولیں اس تیل کو رات میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔