Time 19 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے گھر بیٹی کی پیدائش

اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے گھر بیٹی کی پیدائش
اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرنے کے بعد ان کے چاہنے والے جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

ریچا چڈھا کےگھر  بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرنے کے بعد ان کے چاہنے والے جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

اس سے قبل جوڑے نے حمل کی فوٹو شوٹ بھی کروائی تھی جسے انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، دونوں نے ایک ساتھ مختلف فلموں میں کام بھی کیا ہے جن میں فکرے ریٹرنز اور کال مائی ایجنٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں :