Time 19 جولائی ، 2024
جرائم

پشاور: سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پشاور میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شئیر کرنے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

مزید خبریں :