Time 19 جولائی ، 2024
پاکستان

بنوں میں امن مارچ میں بھگدڑ مچنے سے 4 افراد جاں بحق

بنوں میں امن مارچ  کے دوران اچانک فائرنگ سے بھگڈرمچ گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلع بنوں میں پریڈی گیٹ چوک پر امن جرگہ منعقد ہوا اور امن جلسے میں علمائے کرام، تاجربرادری، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے افرادنے شرکت کی۔

پریڈی گیٹ چوک کے اطراف شرکا ہاکی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے جس سے مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور اسٹروٹرف کو بھی نقصان پہنچا۔

مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے بنوں میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ریلی کے شرکا نے اسپورٹس کمپلیکس کا رخ کیا، اس موقع پر اچانک فائرنگ سے امن ریلی کے شرکا میں بھگڈرمچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ڈی ایچ کیواسپتال بنوں کے ترجمان نعمان خان کے مطابق گولیاں لگنے سے جاں بحق 4افرادکی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال لائی گئیں۔

مزید خبریں :