پاکستان

وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید بڑھادی

وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید بڑھادی
فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن سے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم  5 سے بڑھا کر 30 فیصد کردی گئی ہے جو ڈسکوز عملے، سول انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  پاور ڈویژن نے انعامی رقم کی حد 5 سے 7 فیصد تک مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بجلی چوری کا سراغ لگانے پرکم ازکم وصولی کی  شرح 100 کے بجائے 80 فیصد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کو  ڈسکوز سپورٹ یونٹ میں شامل کرنے کی بھی توثیق کردی گئی ہے جبکہ  وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کو رقم کی ادائیگی کے لیے گائیڈ لائنز  تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :