19 جولائی ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس بھی سیکڑوں پوائنٹس گرگیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2127 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم 100 انڈیکس 1721 پوائنٹس کم ہوکر 80117 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کی آج نئی بلند ترین سطح 81939 رہی اور آج کم ترین سطح 79812 رہی۔
حصص بازار میں 47 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27.85 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 191 ارب روپے کم ہوکر 10662ارب روپے ہے۔